صندل خٹک‘ حریم شاہ کیخلاف چوری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج

Dec 05, 2020

لاہور( اپنے نامہ نگار سے) سیشن عدالت نے ٹک ٹاک سٹار صندل خٹک اورحریم شاہ کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج کردی۔ایڈیشنل سیشن جج نے شہری محمد نعیم کی درخواست پرسماعت کی ۔ درخواست گزار کی طرف سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ دونوں  نے میرا سامان چوری کیا ہے۔ماڈل ٹائون پولیس کی جانب سے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی گئی جس میں بتایا گیا کہ دونوں  سے چوری کا کوئی سامان برآمد نہیں ہوا۔ عدالت نے پولیس رپورٹ کے بعد درخواست خارج کردی۔

مزیدخبریں