اسلام آباد(نا مہ نگار)قومی ووٹرز ڈے ملک بھر میں 7دسمبر کو منایا جا ئے گا ۔ یہ دن 7دسمبر 1970کو ملک میں منعقد ہوئے پہلے عام انتخابات کی یاد میں منایا جاتا ہے ۔ اس دن کو منانے کا مقصد ووٹ کی اہمیت کے حوالے سے آگاہی پھیلانا اورتمام طبقات کی انتخابی عمل میں شرکت کو یقینی بنانا ہے ۔ اس سلسلے میں مرکزی تقریب الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی جس سے چیف الیکشن کمشنر خطاب کریں گے ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے صوبائی دفاتر میں بھی یہ تقاریب منعقد کی جائیں گی ۔ تما م تقاریب میں (Covid۔19)ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔