سرگودھا(نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدر و سابق ایم پی اے چوہدری شاہ نواز رانجھا کی اینٹی کرپشن کیس میں عبوری ضمانت منظور کر لی۔ ذرائع کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن نے مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر چوہدری شاہنواز رانجھا کے خلاف غوث محمد والا میں 1574 کنال اراضی اپنے بیٹوں اور اہلیہ کے نام کروا کر پراپرٹی انتقال فیس ادا نہ کر کے سرکاری خزانہ کو نقصان پہنچانے کے الزام میں زیر دفعہ 420/468/471/477A-5.2.47 ت پ مقدمہ درج کر رکھا ہے جس میں ملوث سابق ایم پی اے چوہدری شاہ نواز رانجھا نے سپیشل جج اینٹی کرپشن کی عدالت میں درخواست ضمانت دائر کررکھی تھی جس پر سپیشل جج اینٹی کرپشن نے مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر چوہدری شاہ نواز رانجھا کی چودہ روز کے لئے عبوری ضمانت منظور کر لی ہے۔ یہ مقدمہ محکمہ اینٹی کرپشن نے ڈی سی سرگودھا کے ریفرنس پر شاہ نواز رانجھا کے خلاف انتقال زمین کی فیس ادا نہ کرنے کا مقدمہ قائم کررکھا ہے۔