کراچی (نیٹ نیوز) کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے افسر نے تنخواہ روکنے پر ادارے کے ڈائریکٹر ہیومن ریسورس مینجمنٹ سے انوکھا انتقام لے لیا۔ کے ایم سی کے کرونا سے متاثرہ افسر نے تنخواہ روکنے پر ڈائریکٹر ایچ آر ایم جمیل فاروقی کو گلے لگا لیا اور گال پر بوسہ دیا۔ کرونا مریض نے ایڈمنسٹریٹر سیکرٹریٹ میں جا کر بھی افسروں سے ملاقات کی۔کرونا مریض نے ڈائریکٹر ایچ آر ایم سے ملنے کے بعد اپنے کرونا سے متاثر ہونے کا انکشاف کیا، افسر کے انکشاف کے بعد کے ایم سی ہیڈ آفس میں کھلبلی مچ گئی۔ کے ایم سی افسروں نے کرونا کے مریض کے انکشاف کے بعد سیٹیں چھوڑ کر بھاگ گئے۔ سینئر ڈائریکٹر ایچ آر ایم جمیل فاروقی کا اس حوالے سے کہنا کہ شہزاد انور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ لانڈھی تعینات تھے، انہیں 5 اکتوبر کو کرپشن کی شکایت پر معطل کیا گیا تھا، اور ایچ آر ایم کو رپورٹ نہ کرنے پر ان کی تنخواہ روک لی گئی تھی۔جمیل فاروقی کا کہنا ہے کہ شہزار انور نے بہانے سے دفتر میں گھس کر میرے قریب آنے کی کوشش کی گئی، شہزارانور کے خلاف قانونی کارروائی کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ کرونا کا دوبارہ ٹیسٹ کرواؤں گا، مجھے چار ماہ قبل بھی کرونا مثبت آیا تھا۔
کراچی: تنخواہ روکنے پر کرونا سے متاثرہ کے ایم سی ملازم کا افسر کو بوسہ ،گلے لگا کر انتقام
Dec 05, 2020