را ریڈیو فریکوینسی کا دائرہ کار پاکستان تک بڑھانے کی کوشش میں مصروف 

اسلام آباد ( عبداللہ شاد- خبر نگار خصوصی ) بھارتی خفیہ ایجنسیاں پاکستان کیخلاف تخریب کاری اور سازشوں کے نت نئے طریقے ایجاد کر رہی ہیں، بھارتی خفیہ ایجنسی را نے اس ضمن میں اپنی پروپیگنڈا مہم کو آگے بڑھانے کیلئے ویب ریڈیو اور پوڈ کاسٹس کا آغاز کر دیا ہے۔ بھارت چینلوں نے اپنے نیوز بلٹن میں 5 سے 10 منٹ سندھ اور بلوچستان کے حوالے سے پراپیگنڈے سے بھرپور ان نشریات کیلئے مختص کر دیئے ہیں۔ ان پوڈکاسٹس میں پاک قومی سلامتی کے اداروں کیخلاف حد درجہ زہر افشانی کی جا رہی ہے اور پاکستان مخالفین کی شان میں قصیدے پڑھے جا رہے ہیں۔ را چن چن کر ان افراد کے انٹرویو اور تقاریر اپنے ویب ریڈیو پر نشر کر رہی ہے جو پاکستان کیخلاف تخریب کاری کے حوالے سے خصوصی شہرت رکھتے ہیں۔ راء کی حکمت عملی کے مطابق ان پوڈ کاسٹس میں بار بار ’’ پاکستان‘‘ کا لفظ استعمال کیا جا رہا ہے تا کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے افراد اس میں دلچسپی لیں اور یوں ان کے ذہنوں کو زہر آلود کیا جا سکے۔ راء کے اس ویب ریڈیو کی فریکونسی عام بھارتی ریڈیو میںشامل کی جا رہی ہے، راء کے افراد اپنے ریڈیو کی فریکوینسی کو ’’ پاکستان ‘‘ میں داخل کرنے کی حکمت عملی پر بھی کام کر رہے ہیں اور اس ضمن میں بھارتی آئی ٹی ماہرین کو مختلف ذمہ داریاں سونپی گئی ہے۔ ان نشریات کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر را کے چیف سمنت گوئل ،انڈین آئی بی چیف اروند کمار، انڈین آرمی چیف جنرل منوج نروانے اور بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت تک کو بھجوائی جا تی ہیں ۔ 

ای پیپر دی نیشن