فارمیسی کونسل آف پاکستان کی  نئی منتخب کونسل نے حلف اٹھا لیا 

اسلام آباد (قاضی بلال)فارمیسی کونسل آف پاکستان کی نئی منتخب کونسل نے حلف اٹھا لیا ہے ۔ نائب صدر ڈاکٹر جمشید علی خان منتخب ہو گئے  انکا تعلق پشاور سے ہے ایک سال کیلئے انکا انتخاب کیا گیا جبکہ ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر نے بھی بطور صدر حلف اٹھا لیا ۔ تقریب کا انعقاد اسلام آباد میں ہوا۔ ڈاکٹر عطا الرحمان نے نئے منتخب اراکین سے حلف لیا ۔ڈاکٹر جمشید نے اراکین کا شکریہ ادا اور کہا کہ جس طرح مجھ پر اعتماد کیا گیا اس پر میں مشکور ہوں اور کوششش کرونگا کہ آپ لوگوں کے اعتماد پر پورا اتروں گا ۔ فارمیسی کی ترقی کیلئے ہم سب ملکر کام کریں گے ۔ ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر عطا الرحمان نے یقین دلایا کہ وزارت نئی کونسل سے بھرپور تعاون کرے گی ۔تقریب میں ڈائریکٹر ریکولیشن ڈاکٹر بصیر اچکزئی اور سابق نائب صدر ڈاکٹر اے کیو جاوید نے خصوصی طور پر شرکت کی کونسل کا اگلا اجلاس دو ہفتے بعد ہو گا جس میں اہم فیصلے کئے جائیں فارمیسی کونسل کے جلد رولز بنائے جائیں گے ۔ذرائع کے مطابق سیکرٹری کی حوالے رولز نہ ہونے کی وجہ سے اس معاملہ کو موخر کر دیا گیا ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...