اہور+فیروزوالہ+شیخوپورہ (نمائندگان خصوصی + نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت )لاہورموٹر وے پر دو مختلف حادثات میں پولیس وین سمیت متعددگاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجہ میں3اہلکاروں سمیت 21لوگ زخمی ہوگئے جبکہ شدید دھندکی وجہ سے ٹریفک کی روانی میںمشکلات کے باعث لاہور سے شیخوپورہ موٹروے کوہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گز شتہ جمعہ کی صبح شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے محمود بوٹی کے قریب متعددگاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں ان گاڑیوں میں سوار 7 افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسرا واقع لاہور-اسلام آباد موٹر وے فیض پور انٹر چینج پر ہوا، ترجمان ریسکیوکے مطابق فیض پور انٹرچینج کے قریب 3 بسیں‘ 6 کاریں‘ پولیس وین‘ 2 ویگنیں آپس میں ٹکرا گئیںجبکہ حادثے میں 9 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری ہسپتا ل منتقل کردیا گیا۔ علاوہ ازیںفیصل آباد روڈ پر علی الصبح بس کی کار کوٹکر کار بے قابو ہوکر 2سائیکل سوار سے ٹکرا گئی حادثہ کے نتیجہ میں معمر سائیکل سوار شدید زخمی ہوگیا ۔ دریں اثناٹریفک کا دوسر احادثہ کالوکے گاؤں میں رونما ہوا جہاں پر ٹریکٹر ٹرالی اور رکشہ میں تصادم کے نتیجہ میں 4افراد میں 22سالہ رکشہ ڈرائیور مدثر،25سالہ اقرا بی بی،13سالہ حمزہ،اور19سالہ رمشا ساکنان کالوکے شدید زخمی ہوگئیں جن کو ریسکیواہلکاروں نے طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیوہسپتال شیخوپورہ کے ایمرجنسی میں منتقل کردیا جہاں پر2زخمیوں کی حالت خطرے میں بتائی گئی۔ترجمان موٹروے کے مطابق دھند کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں مشکلات کا سامنا رہتا ہے او ر دھند کی صورت میں عوام سے گزارش ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریںگاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔گاڑی کی رفتار کم رکھیں اور درمیانی فاصلہ رکھیں۔
دھند : موٹروے بند،فیض پور انٹر چینج پر12گاڑیاں ٹکرا گئیں،21زخمی
Dec 05, 2020