لانگ مارچ‘ اسمبلیوں سے استعفے سمیت دیگر آپشنز استعمال کر سکتے ہیں: مسلم لیگ ن

 لاہور(نیوز رپورٹر) 13دسمبر لاہور میں ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسے کی تیاریوں کے سلسلہ میں مسلم لیگ ن کی  مرکزی قیادت میدان  میں ‘کارنر مٹنگز میں  رانا مشہود کے حلقہ شیرا کوٹ میں کارنر میٹنگ جلسے کا روپ دھار گئی ، اس موقع پر سابق سپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق، خواجہ سعد رفیق ،  عطاء  تارڑ ، رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف ، رانا مشہود احمد ، مہر اشتیاق، میاں باقر سممیت دیگر نے خطاب کیا جبکہ سید توصیف شاہ،عمران گورایہ ، میاں طارق اور عامر خان سمیت دیگر پارٹی رہنماؤ اور چیئر مین وائس چیئر مین کونسلرز موجود تھے۔ اس موقع پر سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے اپنے خطاب میں کہا کہ 13 دسمبر کا جلسہ ضرور ہوگا۔یہ جلسہ حکومت کے خلاف عوامی ریفرنڈم ہو گا۔عمران خان نے سیاسی رواداری کا جنازہ نکال دیا ہے، حکومت کے خلاف لانگ مارچ،اسمبلیوں سے استعفیٰ سمیت دیگر آپشنز استعمال کر سکتے ہیں ۔سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ آپ کے جوش و جذبے  ایسے لگتا ہے کہ عوام نے سلیکٹڈ نیازی سے جان چھڑانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔عطا تارڑ نے کہا کہ عوام نے کویڈ 18 کو بھگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔دنیا کا کوئی بھی ملک آئین کے احترام کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا۔ رانا مشہود نے کہا کہ حکومت کیخلاف عدم اعتماد کا فیصلہ کرنے مینار پاکستان جائیں گے، ہم نے ایک ڈرا ہوا پاکستان آنے والی نسلوں کو نہیں دینا، ہم سب 13 دسمبر کو اپنے خاندانوں کیساتھ مینار پاکستان جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن