قصور(نمائندہ نوائے وقت )ڈسٹر کٹ جیل قصور میں ہنگامی حالات سے نپٹنے کیلئے موک ایکسر سائز کی گئی۔ایکسر سائز میں سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ، سول ڈیفنس اور پولیس نے حصہ لیا ہے۔جیل سپریٹنڈنٹ غلام سرور سمرا نے بتایا کہ موک ایکسر سائز کا مقصد کسی بھی ہنگامی حالات کا نبرد آزما ہونے کیلئے اپنے آپ اور دیگر اداروں کو الرٹ رکھنا ہے۔