کرونا میں اضافہ کے باعث 13 دسمبر کے جلسے کی اجازت نہیں دی: ڈپٹی کمشنر لاہور

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض نے کہا ہے کہ کرونا کیسز میں اضافے کے باعث  13 دسمبر کے جلسے کی اجازت نہیں دی گئی۔ مینار پاکستان تاریخی مقام ہے وہاں پر جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ کرونا پھیل رہا ہے۔ ان حالات میں جلسے کی اجازت نہیں بنتی۔ مسلم لیگ (ن) کے ارکان اسمبلی کی نظر بندی کے احکامات نہیں ملے۔ سردی اور دھند کی وجہ سے بھی کرونا کے مزید پھیلنے کا خدشہ ہے۔ عوام کی لاپرواہی سے ہلاکتوں میں اضافے کا خطرہ ہے۔ کالا شاہ کاکو اور ایکسپو سینٹر کے قرنطینہ سینٹر دوبارہ آپریشنل  کر دیئے۔ کرونا کی دوسری لہر زیادہ خطرناک ہے۔ ایس او پیز پر عمل نہ ہوا تولاک ڈاون کا فیصلہ ہو سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن