ابوالخیر محمد زبیر کی علامہ خادم رضوی کے مزار پر حاضری‘ سعد رضوی سے تعزیت

لاہور(خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر اور مرکزی سیکرٹری جنرل سید محمد صفدر شاہ گیلانی نے علامہ خادم حسین رضوی کے مزار پر حاضری دی اور علامہ سعد رضوی سے اظہار تعزیت کیا۔اس موقع پر ابوالخیر زبیر نے علامہ خادم حسین رضوی کی دینی علمی سیاسی اور ملی خدمات کو سراہا اور مرحوم کے بلندی درجات کی دعا کی۔ جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی نائب صدر مولانا میاں شبیر قادری ،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پیر سید شاہد حسین گردیزی، علامہ نعیم جاوید نوری اورعطاالحسنین صدیقی بھی ان کے ساتھ تھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...