لاہور(نمائندہ خصوصی)مجاہد سکواڈ الیکٹرونک پولیس پوسٹ ماہ نومبر کے اعداد وشمار جاری کر دیے گئے۔لاہورکے داخلی و خارجی راستوں پر الیکٹرونک پولیس پوسٹیں قائم، ٹیکنالوجی کی مدد سے سخت چیکنگ کا عمل جار ی ہے۔ ایس پی مجاہد راشد ہدایت نے بتایا کہ مجاہد سکواڈ نے ماہ نومبرکے دوران62 نامزد اشتہاری سمیت چیک ڈس آنر ،ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں میں مطلوب متعدد ملزموں کو گرفتار کیا گیا ۔