ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس کی کارروائیاں ایک ہفتے کے دوران 182ملزم گرفتار

`

Dec 05, 2020

لاہور(نمائندہ خصوصی)ایس پی دوست محمد کی قیادت میںماڈل ٹائون ڈویژن پولیس نے گذشتہ ہفتہ کے دوران اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث 182ملزمان گرفتار کر لیئے۔ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگز کے10 ممبران کے قبضہ سے6 لاکھ50ہزار روپے مالیت کا مسروقہ مال برآمد کیا گیا۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران21 ملزمان کے قبضہ سے18پسٹلز،3 بندوقیںاور درجنوں گولیاں برآمدکی ۔ڈکیتی، چوری، چیک ڈس آنر، دھوکہ دہی سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب72اشتہار ی و عدالتی مجرموں کی گرفتاری شامل ہے۔کئے ۔منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے28منشیات فروشوں کے قبضہ سے7کلوگرام چرس اور210لٹر شراب برآمد کی گئی۔ قمار بازی میںملوث 6 ملزموں کے قبضہ سے دائو پر لگی ہزاروں روپے ٹکڑی رقم برآمد کی گئی۔ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ، گداگری، کرایہ داری و دیگر ایکٹ کی خلاف ورزی پر34ملزم گرفتار کئے گئے۔

مزیدخبریں