لاہور(نامہ نگار)سی سی پی او لاہور عمر شیخ کی ہدایت پر قانون شکن عناصر کیخلاف سائینٹیفک بنیادوں پر کارروائیاں جار ی ہے۔ہوٹل آئی ،ٹریول آئی اور ٹیننٹ رجسٹریشن سا فٹ وئیرکے اعداد و شمار جاری کر دیے گئے۔ ماہ نومبر میں پولیس سافٹ وئیرز کی مدد سے 47 اشتہاری و عدالتی مفروروں کو گرفتار کیا گیا جبکہ ہوٹل آئی سافٹ وئیر کی مدد 1 لاکھ 5 ہزار 237 افراد کا اندراج کیا گیا۔ماہ نومبر میں ہوٹل آئی سافٹ وئیر کے مدد سے 1ہزار 538 غیر ملکی افراد کااندراج اورٹریول آئی سافٹ وئیر کے مدد سے 36 ہزار 517 افراد کا اندراج کیا گیا۔ترجمان کے مطابق ٹیننٹ رجسٹریشن سافٹ وئیر کے ذریعے 36 ہزار سے زائد افراد کا اندراج کیا گیا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری و مطلوب ملزمان کیخلاف گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔