دفاتر‘تھانوں میں شہریوں کی طلبی مانیٹرکرنے کیلئے سافٹ وئیر تیارکیا جائے:آئی جی

لاہور(نمائندہ خصوصی)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی نے کہاہے کہ صوبے کے تمام اضلاع میں پولیس دفاتر یا تھانوں میں شہریوں کو انکوائری یا تفتیش کیلئے حکم نامہ طلبی کے بغیر ہرگز نہ بلایا جائے جبکہ تھانوں یا دفاتر میں شہریوں کی طلبی کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کیلئے جنوری 2021تک سافٹ وئیر تیار کیا جائے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ فون پر تھانے یا دفتر بلانے کی صورت میں تفتیشی افسررجسٹر میں طلبی کا اندراج ضرور کرے راولپنڈی، میانوالی اور ڈی جی خان اضلاع کے تمام تھانوں کو سپیشل انیشیئٹو پولیس سٹیشن بنانے کے بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور اس حوالے سے آئی جی پنجاب نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ان اضلاع کے سی پی او اور ڈی پی او ایک ہفتے میں قابل عمل ڈویلپمنٹ پلان بنا کر انہیں بھجوائیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کے دوان افسروںکو ہدایات دیتے ہوئے کیا ۔دوران اجلاس آر پی او راولپنڈی ، آر پی او ڈی جی خان اورآر پی او سرگودھا سمیت دیگر افسروں نے آئی جی پنجاب کوسروس ڈلیوری اور جنرل پولیسنگ میں بہتری بارے شروع کئے گئے مختلف پراجیکٹس کی تکمیل اور نتائج بارے آگاہ کیا ۔

ای پیپر دی نیشن