لاہور (پ ر) سیڈ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے ایک وفد نے گزشتہ روز اہم سیڈ ایشوز پر توجہ دلانے کیلئے گورنر پنجاب چوہدری سرور سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ SAP کے اس وفد کی سربراہی چیئرمین SAP چوہدری آصف علی نے کی۔ سابق چیئرمین SAP اور موجودہ ایگزیکٹو کمیٹی ممبر رانا سلمان محمود خان، وائس چیئرمین محمد اعظم چیمہ اور سیکرٹری جنرل سلمان عزیز خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ جس کے بعد گورنر پنجاب چوہدری سرور نے SAP کے وفد کو یقین دلایا کہ صوبائی سطح پر سیڈ سے متعلق تمام معاملات کو حل کرنے کیلئے کی جانے والی میٹنگز میں SAP کو اب باقاعدہ طور پر نمائندگی دی جائے گی۔ اس کے علاوہ گورنر پنجاب نے لوکل پروڈکشن کو بڑھانے کیلئے او ریسرچ اور ڈویلپمنٹ کے معیار کو بہتر کرنے کے حوالے سے ہفتہ وار SAP سے مشاورت کرنے کی بھی یقین دہانی کروائی ہے۔