سٹاک مارکیٹ میں تیزی  جاری ،کاروباری ہفتے کے آخری روز159پوائنٹس اضافہ

Dec 05, 2020

کراچی ( این این آئی) سٹاک مارکیٹ میںکاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کوتیزی کا رجحان غالب رہاکے ایس ای100انڈیکس 159.28پوائنٹس کے اضافے سے42207کی سطح پرپہنچ گیااور57.21فیصد کمپنیوںکے حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈکیا گیا جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 30ارب83کروڑ99لاکھ روپے بڑھ گئی جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی جمعرات کی نسبت 1.80فیصدزائد رہا۔سٹاک ایکس چینج میںگزشتہ روز ٹریڈنگ کاآغاز سے ہی سرمایہ کارمنافع بخش کمپنیوں کے شیئرزکی خریداری میں سرگرم نظر آئے ۔کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای 100انڈیکس 159.28پوائنٹس کے اضافے سے 42207پوائنٹس پر بند ہوا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر 409کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے234 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،151میں کمی اور 24کمپنیوںکے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

مزیدخبریں