کراچی (نیوز رپورٹر) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی سسٹم کے اثرات کے تحت 10 دسمبر سے کراچی سمیت سندھ بھر میں موسم سرد رہے گا، تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔کراچی دھند کے نرغے میں ہے جس کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرِ قائد میں موسمِ سرما میں دھند کا ہونا معمول کا موسمی عمل ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہواوں کے ہلکے ہونے، تھمنے یا فضا میں نمی کا تناسب بڑھنے پر دھند چھا جاتی ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ ایسے علاقے جہاں سمندر، نہریں اور دریا ہوں وہاں موسمِ سرما میں دھند رہتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سورج نکلنے اور درجہ حرارت بڑھنے کے بعد دھند ختم ہو جاتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ مغربی سسٹم کے باعث کراچی میں ہوائیں چلنے سے دھند کم ہو جائے گی۔مغربی سسٹم کے اثرات 10 دسمبر کے بعد کراچی سمیت سندھ میں نظر آنے کے امکانات ہیں۔حکمہ موسمیات نے یہ بھی کہا ہے کہ اس دوران کراچی سمیت سندھ بھر میں موسم سرد رہے گا، تیز ہوائیں چل سکتی ہیں
10 دسمبر سے کراچی میں موسم سرد، تیز ہوائیں چلنے کا امکان
Dec 05, 2020