حکومتی مشیر نااہل،اپوزیشن ملک میں افراتفری چاہتی ہے،سردار نسیم انجم

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)اپوزیشن ملک میں افراتفری چاہتی ہے ،حکومتی مشیر نااہل ،لاہور جلسے کو روکنے کی بجائے منتظمین پر مقدمات قائم کئے جائیں اور کوریج پر پابندی لگائی جائے ،اسحق ڈار اور شہزاد اکبر میں سے کوئی ایک جھوٹا انہیںسزا ملنی چاہیے۔ان خیالات کااظہار پاکستان عوامی تحریک پی پی 12کے صدر سردار نسیم انجم نے گزشتہ روز چکری روڈ پر پاکستان عوامی تحریک کے دفتر میں یونین کونسل چک جلال دین کی تنظیم سازی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیاجس میں بھرپور مشاورت اور کثرت رائے سے کے نومنتخب احسن عباسی کو صدر اور نوید عباسی کو جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا،سردار نسیم انجم نے کہاکرونا پھیلائو میں اپوزیشن کے جلسے جگ ہنسائی کا باعث بن رہے ہیں،اس موقع پر نومنتخب یو سی صدر احسن عباسی نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا مایو س لوگ عوامی تحریک کا حصہ بن رہے ہیں۔دریں اثناء تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک ضلع راولپنڈی کے راہنمائوں انارخان گوندل ،مرزا آصف ،ملک نذیر اعوان ،سعید راجہ ،علامہ ارشد مصطفوی ،فرقان یوسف ،حسنین ارشد،رابعہ مظہر اور سہیل عباسی نے واہ کینٹ کے دیرینہ تحریکی ساتھی یوسف بخشی کے انتقال پران کے اہل خانہ اور تنظیم سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی بلندی درجات کیلئے دعاء کی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن