بابرحسین قتل کیس کے ملزم کو گرفتارکرنے پرسی پی او کی جانب سے پولیس کو شاباش 

Dec 05, 2020

مری(نامہ نگار خصوصی) مری پولیس کی دلیرانہ کاروائی اورسنگین نوعیت کے مقدمہ میںبابرحسین نامی شہری کو بڑوھا مری کے بے دردی سے قتل کرنے والے سفاک ملزم بختیار اقبال کو گرفتارکرنے پرسی پی او  راولپنڈی محمداحسن یونس نے ایس پی صدر ،اے ایس پی مری ،ایس ایچ اومری اور پولیس ٹیم کوشاندار کارکردگی پرشاباش دی ،مری پولیس نے واقع کی اطلاع ملتے ہیں فوری موقع پر پہنچ گئی اورقاتل کوگرفتارکرکے مقتول کے بھائی سعید اختر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جبکہ ایس ایچ اومری کی تفتیش کے دوران قاتل نے قتل کااعتراف بھی لیاہے ،اے ایس پی اور ایس ایچ اومری کاکہنا ہے کہ مقدمہ میں نامزد دیگر ملزمان کو بھی جلد ٹریس کرکے گرفتارکرلیاجائیگا اور قاتل اور اسکے دیگر ساتھیوں کو کیفر کردار تک پہنچایاجائیگا،عوامی حلقوں نے سی پی او راولپنڈی کی طرف سے شاباش دینے کو خو ش آئندقرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اعلیٰ کارکردگی پر مری پولیس کیلئے نقد انعامات کا اعلان بھی کیاجائے ۔

مزیدخبریں