کراچی ( نیوز رپورٹر)کراچی کی ترقی میں خواتین کے کردار پر ایک سیمینار محمد اسلم خان چیئرمین انٹلیکچوؤل فورم آف پاکستان کی ہدایت پر مقامی کلب کے سبزہ زار پر منعقد ہوا۔ مختصر نوٹس پر منعقد کئے گئے اس سیمینار کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ ڈاکٹر علامہ شاہ فیروزالدین رحمانی، ڈاکٹر جاوید منظر، ڈاکٹر نادیہ، رفعت، دلشاد،حارث خان اور خالد رحمانی نے تقریب سے خطاب کیا۔ انٹلکچوؤل فورم کے چیئرمین محمداسلم خان نے اپنے خطاب میں کراچی میں مختلف شعبوں میں خواتین کے کردار کی تعریف کی اور انہیں باور کرایا کہ وہ ملک کی ایک بڑی اکائی ہیں جو تمام شعبوں میں فیصلہ کن عہدوں پرہوتے ہوئے بھی اپنی گھریلو زندگی پر سمجھوتہ نہیں کرتیں اور سب کو نبھا کر چلتی ہیں ،کراچی کی ترقی میں خواتین کو بہت اہم کردار ادا کرنا ہے جس میں نوکریاں روزگار کے مختلف ذرائع اور ناکافی پانی بجلی کے شعبہ جات شامل ہیں۔ ڈاکٹر جاوید منظر نے ان خواتین کاذکر کیا جنہوں نے قیام پاکستان اور اس کے بعد تعمیر پاکستان اہم رول ادا کیا۔ تقریب میں احمد علی، زیڈ ایچ خرم، مبشر میر، نجم الدین شیخ، باسط علی، شاکر خان، سیما شاکر، فہیم برنی، سر تقی،افشاں فرح،ریاض کے علاوہ خواتین کی بڑی تعداد شامل تھی۔ سیمینار خواتین و حضرات کی تعداد کے بڑھنے سے ایک بڑے اجلاس میں تبدیل ہو گیا جس کے لئے علیحدہ سے مزید نشستوں کا انتظام کرنا پڑا خواتین میں اس سیمینار کو لے کر جوش و جذبہ دیدنی تھا اور پروگرام کے آخر میں چند قراردادیں منظور کی گئی جن میںکراچی کی مردم شماری درست کی جائے اور دوبارہ اس کی مردم شماری کی جائے،پاکستان میں ڈویژن کی بنیاد پر انتظامی یونٹ بنائے جائیںجو 32 ہو تے ہیں اور این ایف سی ایوارڈ کے تحت کر اچی کا جو 5 % سندھ کو زیادہ مل رہاہے وہ کراچی کو دیا جائے اور مقامی لوگوں کو پولیس میں بھرتی کیا جائے۔
خواتین مملکت کی ایک بڑی اکائی ہیں، محمداسلم خان
Dec 05, 2020