کراچی (نیوز رپورٹر) مرکز اہلسنت حنفیہ عالمگیر جامع مسجد ٹرسٹ لانڈھی کے زیر اہتمام شہنشاہ بغداد کانفرنس ہوئی مہمان خصوصی چیئر مین سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ مولانا بشیر فاروقی ،مرکز اہلسنت کے جنرل سیکریٹری و بانی جامعہ سلیم الحاج سعید صابری،مہتمم جامعہ سلیم مفتی محمد خرم اقبال رحمانی اور ماہر تعلیم سر فرید احمد ،مولانا بابا نہال الدین نافی عطاری،مولانا عبد اللہ کامل ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غوث اعظم سیدنا شیخ عبد القادر جیلانی ؒ نے عمر بھر دینی علوم کی ترویج و اشاعت اور خلق خدا کی اصلاح احوال کیلئے بھر پور کردار ادا کیا انہوں نے اپنے مرتبہ کی بلندی کا راز ہی علم اور اللہ تعالیٰ و رسول اللہ ﷺ کی اطاعت کو قرار دیا اور فرمایا میں علم پڑھتے پڑھتے قطبیت کے اعلی مقام پر فائز ہوگیا اور تائید ایزدی سے ابدی سعادت کو پالیا مقررین نے مزید کہا آقائے دو جہاں کی شان میں گستاخیاں کرنے اور خاکے بنانے والوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ ہر دور میں ایسے شر پسند عناصر کی سرکوبی کیلئے عاشقان رسول ﷺ پیدا ہوتے رہیں گے غوث اعظم سیدنا شیخ عبد القادری جیلانی سے محبت کرنے والے ہر امیر اور غریب کو فیض مل رہا ہے مقررین نے مزید کہا حضور غوث اعظم دیگر اولیاء کرام مخلوق خدا کی خدمت کرتے رہے ہیں حضور غوث اعظم کی اولیاء کے درمیان وہ ہی شان ہے جو ہمارے پیارے نبی ﷺ کی انبیاء کے درمیان ہے الحاج سعید صابری اور علامہ خرم اقبال رحمانی نے کہا سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ مولانا بشیر فاروقی قادری کی سرپرستی میں بزرگان دین کے نقش قدم پر چل رہے ہیں اور سینکڑوں شعبہ جات کے ذریعے مخلوق خدا کی خدمت انجام دے رہے ہیں اس موقع پر سر فرید احمد ، اسد احمد مجددی،بابا نہال الدین عطاری ،مفتی غلام غوث گولڑوی،مولانا فرید قادری،مولانا عبد اللہ کامل،ہاشم خان ،مولانا فیض رسول شاہ قادری،حاجی لئیق احمد نوری،انجینئر رضا المصطفیٰ،حاجی محمد سلمان پٹنی،زبیر عالم صدیقی،قاضی نور الاسلام شمس ،مولانا جمیل امینی،شیخ انور حبیب،ارشا دبھٹو،سلمان کشمیری،خالد داد نیازی، رئیس احمد ایڈووکیٹ،وسیم خان،ظفر رحمانی حقانی،حاجی عبد المقیم سحر،مولانا متین عباس،مولانا محمد عمر حنفی،قاری شکیل عطاری، شہزاد خان صابری،قاری خالد، زمرد چوہان، مولانامحبوب عطاری،ارشد عطاری، ایاز چشتی، عبد الصمد اور دیگر نے خصوصی شرکت کی۔