پیرا آرچری نیشنل رینکنگ ٹورنامنٹ  پنجاب کے قاسم طاہر کامیاب

Dec 05, 2020

لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)دوسرے پیراآرچری نیشنل رینکنگ ٹورنامنٹ 2020ء کاٹائٹل پنجاب کے قاسم طاہر نے جیت لیا۔ ہاکی سٹیڈیم راولپنڈی میں ہونیوالے دوسرے پیرا آرچری نیشنل رینکنگ ٹورنامنٹ کی 70میٹر پیرا کیٹیگری میں پنجاب کے قاسم طاہرنے گولڈ، آرمی کے سجاداحمد نے چاندی اور خالدبشیر نے کانسی کا میڈل اپنے نام کیا۔ 30میٹر پیراکیٹیگری میں خیبر پی کے کی حسنہ بیگم نے طلائی، آرمی کے نورشاد نے چاندی اور محمدعاطف نے کانسی جبکہ بلائنڈ کیٹیگری میں راولپنڈی کے ولیدعزیز نے گولڈ، تنویراحمد نے سلور اور فیضان نے کانسی کامیڈل حاصل کیا۔

مزیدخبریں