لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )ہاکی کی عالمی تنظیم نے ہاکی ورلڈ کپ کیلئے ٹیموں کے کوالیفائنگ طریقہ کار کی تصدیق کردی ہے۔ کوالیفائنگ راؤنڈ کی بجائے براہ راست براعظمی ٹورنامنٹ کی درجہ بندی کی بنیاد پر ٹیمیں بھارت میں ہونیوالے 2023 ہاکی ورلڈ کپ میں جگہ بنائیں گی۔ ایشیا سے میزبان بھارت سمیت 4 اور یورپ سے 7 ٹیمیں میگا ایونٹ میں جگہ بنائیں گی جبکہ براعظم آسٹریلیا اور جنوبی اور شمالی امریکہ سے دو، دو اور افریقہ سے ایک ٹیم ورلڈ کپ کھیلے گی۔ پاکستان کو جگہ بنانے کیلئے ایشیا کپ میں کم از کم سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنا ضروری ہوگا۔ اگر بھارت سیمی فائنل تک نہیں آتا تو پاکستان کا ٹاپ تھری میں آنا ضروری ہوگا۔