لاہور (سپورٹس ڈیسک )کرونا وائرس کی خلاف ورزی کرنے پر انگلینڈ اور ساوتھ افریقہ کے درمیان کھیلے جانے والا پہلا ون ڈے میچ ملتوی ہوگیا۔ کرونا وائرس پروٹوکول کی خلاف ورزی پر میچ ملتوی کیا گیا کیونکہ میزبان ساوتھ افریقہ ٹیم میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز سامنے آئے تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق میچ سے قبل کرونا وائرس رپورٹ مثبت آنے پر انگلینڈ ٹیم کیپ ٹاون سے واپس ہوٹل چلی گئی۔دوسری جانب انگلینڈ کے خلاف سیریز کیلئے کرکٹ ساوتھ افریقہ نے نئی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق پہلا ون ڈے 6 دسمبر، دوسرا 7 دسمبر اور تیسرا ون ڈے 9 دسمبر کو کھیلا جائیگا۔
کرونا پروٹوکولز کی خلاف ورزی، انگلینڈ جنوبی افریقہ کا پہلا ون ڈے میچ ملتوی
Dec 05, 2020