لاہور( کامرس رپورٹر) شہرمیں پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت مزید 8روپے اضافے سے328روپے،زندہ برائلر مرغی5روپے اضافے سے226روپے فی کلوجبکہ فارمی انڈوں کی قیمت بھی مزید ایک روپے اضافے سے 182روپے فی درجن تک پہنچ گئی۔دریں اثناء پرچون سطح پر درجہ اول کے گھی اور آئل کی قیمتوں میں 5سے8روپے اضافہ ہو گیا۔ پرچون مارکیٹ میں ڈالڈا آئل کی قیمت6روپے فی کلو اضافے سے249سے بڑھ255روپے جبکہ پیٹی کی قیمت 30روپے اضافے سے1275روپے جبکہ گھی کی قیمت میں بھی اسی تناسب سے اضافہ کیاگیا ہے۔پرچون سطح پر صوفی آئل کی قیمت 8روپے اضافے سے249سے بڑھ کر 257روپے فی لیٹر جبکہ پیٹی کی قیمت40روپے اضافے سے1285روپے جبکہ صوفی گھی کی قیمت 6روپے اضافے سے244روپے بڑھ کر 250روپے فی کلو جبکہ پیٹی کی قیمت 1245سے1275روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔مقامی تھوک مارکیٹ میں گزشتہ روز چینی کی فی کلو قیمت 2روپے کم ہو گئی جس سے81روپے کلو والی چینی 79 روپے اور 82روپے فی کلو والی چینی کی قیمت کم ہو کر 80 روپے ہوگئی ہے گزشتہ روزبھی سب سے مہنگی عوامی سبزی ادرک رہا جس کی قیمت 600 سے 800 روپے فی کلو تک رہی جبکہ سرکاری نرخنامہ کے مطابق اس کا فی کلو ریٹ 535 سے 545روپے فی کلو تھا ۔