اینٹی کرپشن نے سیف الملوک کھوکھر کیخلاف مقدمہ درج کرادیا

Dec 05, 2020

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) اینٹی کرپشن پنجاب نے مسلم لیگ (ن) کے ایک اور رکن صوبائی اسمبلی سیف الملوک کھوکھر کے خلاف جعلسازی اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا۔ اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی جانب سے ایم پی اے ملک سیف الملوک کھوکھر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔ سیف الملوک کھوکھر پر الزام ہے کہ انہوں نے حلقہ پٹواری افتخار احمد اور سب رجسٹرار راجہ ندیم کی ملی بھگت سے 22 کنال 11 مرلہ کی جعلی سرنڈر ڈیڈ درج کرائی جس سے قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔سرنڈر ڈیڈ مشترکہ وراثت کی منتقلی یا فروخت کے وقت تیار کی جاتی ہے۔

مزیدخبریں