اسلام آباد (نا مہ نگار)پیٹرولیم ڈویژن نے ایل این جی سپلائرز کو اضافی ادائیگیوںکے معاملے کی تحقیقات کے لیے تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی ہے، ترجمان پٹرولیم ڈویژن کے مطابق ایم ڈی ایل این جی ٹرمینل لمیٹڈ کوایل این جی سپلائرز کو اضافی ادائیگیوں کے الزام پر ہٹایادیا گیا ہے اور معاملے پر تحقیقات کیلئے تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے کام شروع کر دیا ہے، پیٹرولیم ڈویژن کی ذیلی کمپنی جی ایچ پی ایل کے سی ای او مسعود نبی کمیٹی کے سربراہ ہیں ،مسعود نبی کو ہی پاکستان ایل این جی ٹرمینل لمیٹڈ کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے، کتنی اضافی ادائیگیاں کی گئیں اصل رقم تحقیقات کے بعد سامنے آئے گی۔واضح رہے کہ پاکستان ایل این جی ٹرمینل لمیٹڈ کے ایم ڈی ندیم نذیر کو عہدے سے ہٹا دیاگیاہے۔
ایم ڈی ایل این جی ٹرمینل کوسپلائرز کو اضافی ادائیگیوں کے الزام پر ہٹایادیا گیا
Dec 05, 2020