لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب حکومت نے 12 افسران کے تقرر و تبادلے کے احکام جاری کر دئیے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی زبیر وحید کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر (اکیڈیمک) مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ، ڈائریکٹر (اکیڈیمک) مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ سفینہ صدیق کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی، ایڈیشنل سیکرٹری لیبر اینڈ ہیومن ریسورس منیب الرحمن کو تبدیل کر کے او ایس ڈی، تقرری کے منتظر محمد ماجد اقبال کی 115دن یوم کی منظور کی گئی رخصت کے احکام منسوخ کر کے ایڈیشنل سیکرٹری لیبر اینڈ ہیومن ریسورس، تقرری کے منتظر محمد ابو بکر کی خدمات ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) جھنگ محمد سرور کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) جھنگ، ڈپٹی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن محمد بوٹا نجم کو تبدیل کر کے او ایس ڈی ،ڈپٹی سیکرٹری انرجی مس عائشہ کرامت گھمن کو تبدیل کر کے ڈپٹی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن، ڈائریکٹر (ایڈمن)چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو مس حمیرہ ارشاد کو تبدیل کر کے ڈپٹی سیکرٹری انرجی ،ڈائریکٹر (ریونیو اینڈ کالونیز ) چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی عبد الغفار کو تبدیل کر کے سیکرٹری (ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ) ملتان ،ڈائریکٹر (ایڈمنسٹریشن اینڈ فنانس) باب پاکستان فائونڈیشن سید حماد بن حامد کو تبدیل کر کے ان کی خدمات وفاقی حکومت کے سپرد کر دیں جواپنے اصل محکمہ وزارت انڈسٹریز اینڈ پرو ڈکشن ڈویژن میں رپورٹ کریں گے۔ارم بخاری ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن کو تبدیل کر کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن تعینات کیا گیا ہے۔ ان کے پاس سیکرٹری ہائیر ایجوکیش کا چارج بھی رہے گا۔ محمد عامر جان سیکرٹری انرجی کو سیکرٹری اوقاف کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا ہے۔