اسلام آباد ( جاوید صدیق ) اسرائیل، بحرین اور متحدہ عرب امارات کی خاتون سفارتکاروں کا ایک ورچوئل پینل مباحثہ ہوا ۔ مباحثے کا اہتمام اسرائیلی وزارت خارجہ نے کیا۔ اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل عرب امارات اور بحرین کی خواتین سفارتکاروں نے اقوام متحدہ کی قرارداد 1325 کے تحت خواتین سفارتکاروں کے کردار کا جائزہ لیا۔ اقوام متحدہ کی یہ قرار داد خواتین سفارتکاروں کو امن اور سلامتی کے فروغ کیلئے موثر کردار ادا کرنے پر زور دیتی ہے۔ اسرائیل، متحدہ عرب امارات اور بحرین کے مابین سفارتی تعلقات بحال ہونے کے بعد عرب اسرائیل خواتین سفارتکاروں کا یہ پہلا اجلاس ہے۔
اسرائیل، بحرین اور متحدہ عرب امارات کی خاتون سفارتکاروں کا ورچوئل پینل
Dec 05, 2020