میئر اسلام آباد کی نشست پر  ضمنی انتخاب 28دسمبر کو ہوگا

اسلام آباد (نا مہ نگار)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے میئر اسلام آباد کی نشست پر ضمنی انتخاب کیلئے شیڈول جاری کردیا، پولنگ 28دسمبر کو ہوگی۔اس حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنے شیڈول میں بتایا ہے کہ میئر اسلام آباد کی خالی نشست کیلئے پولنگ 28دسمبر کو ہوگی۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اسلام آباد کو آراو اور ریجنل الیکشن کمشنر ڈی آر او مقرر کردیا، اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد غربی ایپلٹ اتھارٹی تعینات کیے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی کیلئے پبلک نوٹس9دسمبر کو جاری کئے جائیں گے، امیدوار11دسمبر کو کاغذات نامزدگی حاصل کرسکیں گے۔کاغذات نامزدگی پر اعتراضات 14دسمبر تک جمع کرائے جا سکیں گے جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال16دسمبر کوہو گی اور اپیلیں17دسمبر کو دائر کی جاسکیں گی۔الیکشن کمیشن کے مطابق امید واروں کی جانب سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی21دسمبر کو واپس لئے جاسکیں گے جبکہ انتخابی نشانات22دسمبرکو جاری کئے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...