تاریخی بابری مسجد کی شہادت کو  کل 28برس مکمل ہوجائیں گے 

Dec 05, 2020

جہانیاں(این این آئی)  تاریخی بابری مسجد کی شہادت کواتوار 6دسمبر کو28برس مکمل ہوجائیں گے اس سانحہ پر امت مسلمہ کے زخم آج بھی تازہ ہیں،28برس قبل بھارت کے شہر ایودھیا میں6دسمبر1992ء کو ہزاروںہندو جنونیوں نے سولہویں صدی کی عظیم بابری مسجد کو شہید کر دیا تھاجس کے بعد بھارت میں بدترین ہندو مسلم فسادات پھوٹ پڑے تھے جس کے نتیجے میںہزاروں افراد جاں بحق ہو گئے۔بابری مسجد کی شہادت کے بعد پوری امت مسلمہ یوم سوگ مناتی ہیں۔بابری مسجد سولہویں صدی کا ایک عظیم شاہکار تھا1528ء کو انتہا پسند ہندوئوں نے شوشہ چھوڑا کہ بابری مسجد دراصل رام کی جنم بھومی کو منہدم کرکے تعمیر کی گئی ہے۔سال1949ء میں بابری مسجد کو متنازع قرار دے کر بند کروا دی گئی  جس کے بعد مسلمانوں اور ہندئوں کے مابین یہ مسجد متنازع ہی رہی اور بالآخر  6دسمبر1992ء کو ہزاروں انتہا پسند ہندئوں نے  اپنے لیڈروں کی زیر قیادت مسلمانوں کے عظیم ثقافتی ورثہ بابری مسجد کو شہید کر دیا جس کے بعد بھارت میں تاریخ کے بدترین فسادات پھوٹ پڑے جس کے نتیجے میں تین ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو ئے۔نومبر2019ء میں بھارت کی سپریم کورٹ نے متعصبانہ فیصلے کے ذریعے بابری مسجد کی جگہ ہندوئوں کے حوالے کرنے کا شرمناک فیصلہ سنا دیا ۔

مزیدخبریں