لاہو(نیوز رپورٹر) وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے حکومت کی کارکردگی اورفلاح عامہ کے منصوبوں کو موثر انداز سے اجاگر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کے شرانگیز بیانیے کا بھر پور جواب دیا جائے۔ عوام کو ریلیف دینے اور گڈ گورننس کیلئے کیے گئے اقدامات کو بہترین طریقے سے عوام کے سامنے لایا جائے۔ 2برس کے دوران وہ کام کئے جو سابقہ حکومتیں برس ہا برس نہ کر سکیں -صوبے میں ون مین شو کاخاتمہ کیا ہے۔ہر کام مشاورت سے اورایک ٹیم کے طورپر کام کررہے ہیں۔حکومت کے بروقت فیصلوں سے آٹے اورچینی کی قیمتوں میں استحکام آیا ہے اور پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں 20کلو آٹے کا تھیلا مقررکردہ نرخوں پر دستیاب ہے اورسہولت بازاروں میں چینی 81روپے میں مل رہی ہے۔ ہمارا مقصد عوام کو ریلیف دینا اوران کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔عوام کے حقوق پرکسی کو ڈاکہ نہیں ڈالنے دوں گا۔ اپوزیشن جماعتوں کا پاکستان مخالف بیانیہ پٹ چکا ہے-پی ڈی ایم کا ٹولہ جلسوں کے ذریعے کرونا پھیلارہا ہے۔عوام کے مسترد شدہ عناصر کے دلوں میں دکھی انسانیت کیلئے رتی بھر درد نہیں۔ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ زندہ دلان لاہور 13 دسمبر کو بھی 11 جماعتوں پر مشتمل پی ڈی ایم کو آئینہ دکھا دیں گے۔ کرونا کی موجودہ صورتحال میں جلسے کرنا عوام سے کھلی دشمنی ہے۔ عوام کی زندگیوں کو داؤ پر لگا کر جلسہ سیاست کرنا سنگ دلی اور بے حسی قوم ہے۔ قوم ایسے عناصر کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔ ناکام اپوزیشن کی قسمت میں صرف ناکامی ہی آئے گی۔ وزیراعظم عمران خان کی ایمانداری کے سامنے کرپٹ اور لٹیروں کی کوئی حیثیت نہیں۔عثمان بزدار نے راولپنڈی کے پیر ودھائی بس سٹینڈ کے قریب دھماکے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
فردوس عاشق کی ملاقات ، جلسے عوام دشمنی، زندہ دلان لاہور پی ڈی ایم کو آئینہ دکھادیں گے: عثمان بزدار
Dec 05, 2020