گوجرانوالہ:چیف ایگزیکٹو چوہدری امین کی جنرل مینجر کے عہدہ پرترقی 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) گیپکو کے چیف ایگزیکٹو چوہدری محمد امین کو جنرل مینجر کے عہدہ پرترقی دے دی گئی ہے،واپڈا ہاؤس منعقدہ پیپکو کے ایک اعلیٰ سطحی سلیکشن بورڈ نے انٹرویو کے بعد چوہدری محمد امین کو جنرل مینجر کے عہدہ پرترقی دے کر کے بطور چیف ایگزیکٹو گیپکو اپنی خدمات جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے چوہدری محمد امین کی جنرل مینجر کے عہدہ پر ترقی کو گیپکو افسران و ملازمین نے نہایت خوش آئند قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ان کی ترقی انتظامی لحاظ سے بہت موزوں اور بر وقت ہے اس سے کمپنی کے معاملات میں مزید بہتری آئے گی یاد رہے کہ چوہدری محمدامین کی بطور چیف ایگزیکٹو تعیناتی کے بعد گیپکو افسران و ملازمین میں نیا جوش و ولولہ پیدا ہوا ہے دریں اثناء  پیپکو اتھارٹی نے گیپکو کے چیف انجینئرز محمد اکرم بھٹی اور معین شریف کو بھی جنرل مینجر کے عہدہ پر ترقی دے کر گیپکو میں ہی اپنی خدمات جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے جبکہ ایس ای سٹی بشیر احمد کو چیف انجینئر کے عہدہ پر ترقی دے کر فیسکو فیصل آباد رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن