لیورپول کے میئر رشوت ستانی کے الزام میں گرفتار

Dec 05, 2020 | 10:32

ویب ڈیسک

لیورپول کے میئر کو رشوت ستانی کےالزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق میئر جواینڈرسن کو دیگر 4 افراد کو پولیس نےحراست میں لےلیا ہے۔ مئیر کو رشوت ستانی اور گواہ کو دھمکانےکےجرم میں گرفتار کیا گیا۔

یہ گرفتاریاں عمارتوں اور ترقیاتی معاہدوں کی تحقیقات کے بعد عمل میں لائی گئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ گرفتاریاں رشوت ستانی اور گواہ کو دھمکانے کے الزامات کی تحقیقات کے دوران کی گئی ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ گرفتار 5 افراد میں سے ایک 72 سالہ، ایک 62 سالہ، ایک 33 سالہ اور 46 سالہ شخص ہے جب کہ امسرک سے تعلق رکھنے والا ایک 25 سالہ شخص ہے جسے گواہ کو دھمکانے کے شبہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں