عوام کے مسترد شدہ عناصر ترقی کے سفر روکنا چاہتے ہیں: عثمان بزدار

Dec 05, 2020 | 10:39

ویب ڈیسک

 وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عوام کے مسترد شدہ عناصر ترقی کے سفر روکنا چاہتے ہیں، یہ ٹولہ صرف اپنی کرپشن بچانے کیلئے اکٹھا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز عثمان ڈار نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی، سیاسی معاملات اور ٹائیگرز فورس کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ سیالکوٹ کے انتظامات کے بارے بھی بات چیت کی۔

اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا سیاست عوام کی بے لوث خدمت کو کہتے ہیں، نا کہ انتشار اور افراتفری پھیلانے کو، عام آدمی کے مسائل سے ان لوگوں کا کوئی واسطہ نہیں، حکومت عوام کو کورونا سے بچانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، بدقسمتی سے پی ڈی ایم جلسوں کے ذریعے کورونا پھیلا رہی ہے، ان عناصرکی قسمت میں صرف رونا ہی لکھا ہے، یہ لوگ 13 دسمبر کے بعد بھی روتے رہیں گے، حکومت جانے والی نہیں، مدت پوری کریں گے۔

مزیدخبریں