کعبہ کو روزانہ 10 بار سینیٹائز اور خوشبو سے معطر کیا جاتا ہے،جابر ودعانی 

 حرمین شریفین کے امور کی نگرانی کرنےوالے ادارے کی جانب سے خانہ کعبہ کی عمارت سمیت حجر اسود اور حجر اسماعیل کو روزانہ 10 بار سینیٹائز کرنے کے بعد مخصوص خوشبو سے معطر کیا جاتا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ادارہ امور حرمین میں سینیٹائزنگ اور مخصوص علاقے کی دیکھ بھال کے ذمہ دار جابر ودعانی نے بتایا کہ حجر اسود اور مقام ابراہیم کی پالشنگ اور سینیٹائزنگ کے لیے 40 کارکن مقرر ہیں۔

ان مخصوص حصوں میں حجر اسود، رکن یمانی، ملتزم ’کعبہ کا دروازہ‘ اور ’حطیم ‘ کی دیوار پر لگے خصوصی فانوسوں کو یومیہ بنیادوں پر چمکایا جاتا ہے۔

حجر اسود کے گرد لگے چاندی کے فریم کو بھی مخصوص پالش سے چمکایا جاتا ہے جبکہ تمام مقامات کی جراثیم کش ادویات سے صفائی بھی کی جاتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن