پاک بحریہ کے سربراہ کی ترکی میں اہم ملاقاتیں ،پیشہ وارانہ امورپر تبادلہ خیال 

نیول چیف کا یہ دورہ دونوں ممالک بالخصوص بحری افواج کے مابین دفاعی تعلقات اور بحری شراکت کو مزید فروغ دے گا،ترجمان پاک بحریہ


پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے ترکی کے سرکاری دورے کے آخری مرحلے میں اہم ملاقاتیں کیں جس میں پیشہ وارانہ امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے ترکش فلیٹ ہیڈ کوارٹرز اور نیول شپ یارڈز کا دورہ بھی کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق گلچک میں ترکش فلیٹ ہیڈ کوارٹرز آمد پر کمانڈر ترکش فلیٹ نے ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا استقبال کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ کو ترکش فلیٹ کمانڈ کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق گلچک اور استنبول کے نیول شپ یارڈز کے دوروں کے موقع پر نیول چیف کو پاک بحریہ کیل?ے تعمیر کیے جارہے

میلجم جہازوں کے پروجیکٹ پر بھی بریفنگ دی گئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اس موقع پر ہونے والی اہم ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کے مزید فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہنیول چیف کا یہ دوردونوں ممالک بالخصوص بحری افواج کے مابین دفاعی تعلقات اور بحری شراکت کو مزید فروغ دے گا۔ 

ای پیپر دی نیشن