کورونا وائرس ویکسینیشن ہرشخص کیلئے لازمی نہیں ہوگی، جوبائیڈن

Dec 05, 2020 | 16:39

ویب ڈیسک

امریکی نو منتخب صدر جوبائیڈن نے کہاہے کہ امریکا میں کورونا وائرس کی ویکسینیشن ہرشخص کیلئے لازمی نہیں ہوگی۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ اپنے دورحکومت میں عوام کو درست اقدامات اٹھانے کی حوصلہ افزائی کیلئے ہرممکن اقدامات کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی عوام پر کورونا وائرس ویکسین لگوانے کیلئے کوئی دبائونہیں ڈالا جائے گا۔انہوں نے امکان ظاہر کیا کہ ان کی تقریب حلف برداری ممکنہ طور پر کورونا وبا کے سبب محدود پیمانے پر ہوسکتی ہے۔ نومنتخب امریکی صدر نے گذشتہ روز عوام کے خدشات دور کرنے کیلئے سب کے سامنے کورونا وائرس کی ویکسین لگوانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا تھا۔واضح رہے کہ نو منتخب صدر جوبائیڈن نے امریکی قوم سے اپنی حکومت کے پہلے 100 روز کے دوران ماسک لازمی پہننے کی اپیل بھی کر رکھی ہے۔

مزیدخبریں