گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہاہے کہ حکومت کی واضح پالیسی ہے پی ڈی ایم کے13دسمبر کے جلسے میں رکاوٹ نہیں ڈالیں گے‘ اپوزیشن حکومت سے تصادم چاہتی ہے مگر پاکستان کسی تصادم کا متحمل نہیں ہوسکتا‘جلسوں سے کورونا پھیل رہا ہے مگر اپوزیشن لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی پالیسی پر گامزن ہے قوم بھی ان سے حساب لے گی‘کورونا کی شدت میں مسلسل اضافہ ہم سب کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ وہ ہفتہ کے روز قومی سطح کے چوتھے کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیمزچیلنج 2020 کے فاتحین اور شرکا ء میں نقد انعامات، اسناداور ڈیزاسٹر رسپانس کٹیں تقسیم کر نے کی تقر یب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کررہے تھے اس موقعہ پر ڈی جی ریسکیو پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر‘تحر یک انصاف کی ایم پی اے مسر ت جمشید چیمہ سمیت دیگر بھی موجود تھے میڈیا سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کورونا ابھی گیا نہیں ہے بلکہ تیزی کیساتھ واپس آرہا ہے لوگ سیاست میں عوام کی خدمت کیلئے آتے ہیں ان کی زندگیوں سے کھیلنے نہیں مگر اپوزیشن لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے جہاں بھی اپوزیشن کے جلسے ہوتے ہیں وہاں ہی کورونا کے کیسز بڑ ھ رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اپوزیشن کے لاہور کے جلسے میں حکومت کسی قسم کی رکاوٹ نہ ڈالنے کی پالیسی پر گامزن ہے لیکن حکومت کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دے گی امن وامان کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا تقر یب کے موقعہ پر گورنرپنجاب چوہدری محمدسرورنے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے زندگیاں بچانے، سیفٹی کلچر کو فروغ دینے کیلئے عوامی سطح پر بیداری پیداکرنے، کوویڈ19- کے دوران مستحق خاندانوں میں راشن کی تقسیم میں ریسکیورضاکاروں کی خدمات اورپنجاب کی تمام یونین کونسلوں میں کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیموں کے قیام پرڈی جی ریسکیوپنجاب ڈاکٹررضوان نصیر اور انکی ٹیم کو سراہا۔ انہوں نے والنٹری سروسز اورسیزپاکستان کی بھی تعریف کی جو پاکستان میں رضاکارانہ کلچر کو فروغ دینے کے لئے رضاکار ٹیموں کورسپانس کٹس کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں۔گورنر پنجاب چوہدری سرور نے رضاکاروں کے زندگی بچانے کی مہارت کے عملی مظاہرے کا جائزہ لیا اور چیلنج میں شرکت کرنے والی 39ٹیموں کو ڈی جی ریسکیوپنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر اور کنٹری ڈائریکٹر وی ایس او پاکستان ہاشم بلال کے ہمراہ پہلی تین پوزیشن حاصل کرنے والی رضاکار ٹیموں کونقد انعامات وٹرافیاں بھی دیں قبل ازیں ڈی جی ریسکیو پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیرنے اپنے خطبہ استقبالیہ تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اوررضاکاروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ ایمرجنسی مینجمنٹ کے جامع نظام کی تکمیل کے بعد ریسکیو سروس نے پنجاب کی تمام یونین کونسلوں میں زندگیاں بچانے اور سیفٹی کلچر کے فروغ کیلئے کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں قائم کیں.
جلسوں سے کورونا پھیل رہا ہے مگر اپوزیشن لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی پالیسی پر گامزن ہے,چوہدری محمدسرور
Dec 05, 2020 | 17:16