سفاری پارک لاہور میں نایاب جانوروں کی فروخت کےخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

Dec 05, 2020 | 17:25

 سفاری پارک لاہور میں نایاب جانوروں کی فروخت کےخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع،قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔پنجاب کا یہ ایوان سفاری پارک سے نایاب جانوروں کی فروخت پر شدید غصے کا اظہار کرتا ہے۔حکومت نے گزشتہ چھ ماہ سے سفاری پارک کی انتظامیہ کو فنڈز جاری نہیں کیے۔فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث جانوروں کو خوراک تک مہیا نہیں کی جارہی ۔خوراک کی عدم دستیابی کے باعث نایاب جانور بھوک سے مررہے ہیں۔سفاری پارک کی انتظامیہ فنڈز کی قلت کے باعث نایاب جانور فروخت کرنے پر مجبور ہے۔یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب اس معاملے کا فوری نوٹس لیں ۔سفاری پارک میں موجود نایاب جانوروں کی فروخت کا سلسلہ فوری بند کیا جائے اور جانوروں کی خوراک کا فوری انتظام کیا جائے۔ 

مزیدخبریں