وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرسی چھوڑنی پڑی چھوڑ دوں گا لیکن کرپشن معاف نہیں کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈرگز اور نشے وغیرہ سے عارضی خوشی یا اطمینان ہوتا ہے، دائمی خوشی آپ کو روحانیت سے میسر آسکتی ہے۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے جلسوں سے پریشر میں نہیں آؤں گا، پی ڈی ایم کے جلسوں میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالیں گے، آرگنائزر اور کرسیاں دینے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہو گی۔
اپنی ذاتی زندگی سے متعلق انہوں نے کہا کہ میری زندگی کا تجربہ باقیوں سے مختلف ہے، میں 18 سال کی عمر میں برطانیہ چلا گیا، مجھے نوجوانی میں دو مختلف ثقافتوں میں زندگی گزارنے کا تجربہ ہوا، تجربے سے ہی میرے اندر تبدیلی آئی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے رول ماڈل نبی اکرم ﷺہیں کیونکہ ان جیسا عظیم آدمی اس دنیا میں کوئی نہیں آیا۔ ہم نے نویں اور دسویں جماعت کے سلیبس حضرت محمد ﷺ کی سیرت ،ان کی حالات زندگی کے بارے رکھا گیا ہے جس سے ہمارے بچوں میں شعور پیدا ہوگا۔