معاشرے میں ٹائم بم لگادئے گئے ،ناکارہ نہ بنائے تو پھٹیں گے،فواد


 اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ روز سے سوچ رہا تھا کہ سیالکوٹ واقعہ پر کیا لکھوں، لفظ تو بے معنی ہوگئے ہیں، ایسے واقعات صرف 48 گھنٹے ہمیں تکلیف دیتے ہیں، پھر سب نارمل ہو جاتا ہے اور تب تک احساس دفن رہتا ہے جب تک اگلا واقعہ نہ ہو۔ یہ بے حسی بڑے طوفان کا پیش خیمہ ہے۔ ہمارے سامنے ملکوں میں خون کے دریا بہہ گئے۔ ہم نے معاشرے میں ٹائم بم لگا دیئے ہیں ان بموں کو ناکارہ نہ کیا تو وہ پھٹیں گے ہی اور کیا کریں گے۔ وقت ریت کی طرح ہاتھوں سے نکل رہا ہے‘ بہت توجہ چاہیے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...