کراچی (این این آئی) پاکستان سٹاک مارکیٹ مسلسل دوسرے ہفتے بھی کاروباری اتار چڑھا کے بعد بدترین مندی کا شکار رہی اور انڈیکس 44ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد گنوا بیٹھا جبکہ کے ایس ای100انڈیکس800پوائنٹس گھٹ کر 43200پوائنٹس کی پست سطح پر بند ہوا ،مندی کے باعث مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 173ارب روپے سے زائد ڈوب گئے جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 75کھرب روپے سے کم ہو کر74کھرب روپے رہ گیا ۔کاروباری مندی کے سبب 53.31فیصد حصص کی قیمتیں بھی گر گئیں۔سٹاک ماہرین کے مطابق سود کی شرح میں مزید اضافے کے خدشات،مہنگائی اور تجارتی خسارہ بڑھنے کے خوف پر حصص کی بڑے پیمانے پر فروخت ،نومبر کے دوران افراط زر کی شرح 11.5تک پہنچنے کی وجہ سے بینکو ں کی جانب اسٹیٹ بینک کو 3،6اور 12ماہ کے ٹریژری بلوں کی نیلامی میں بلند شرح سود کی پیشکشو ں نے کریش کی صورتحال سے دوچا ر کئے رکھا ۔