اسلام آباد میں بجلی کے ترسیلی نظام میں نقائص کو دور کرنے کام آج ہوگا

لاہور(نیوزرپورٹر) نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کے ترجمان نے کہا کہ بجلی کے ترسیلی نظام میں نقاص کو دور کرنے اور گرڈ سٹیشن کی استعداد کو بڑھانے کیلئے  500 کے وی گرڈ سٹیشن این ٹی ڈی سی روات میں250ایم وی اے ٹرانسفارمر کی تنصیب اور 132کے وی بس بار کی تبدیلی کاکام آج کیا جائیگا۔ اس سلسلے میں آج صبح 7 بجے سے شام 4 بجے تک اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کے بعض 132کے وی گرڈ سٹیشن سٹیشنز اور 11کے وی فیڈرزپر ضرورت پڑنے پر لوڈ مینجمنٹ کی جائے گی۔ آئیسکو کے 11 کے وی فیڈر ریلائنس مل ، جرار کیمپ ، انڈسٹریل ، ایمار، لیب-I  ،لیب -II ،بھال ، اسلام آباد فیڈ مل ، جٹھہ ہتھیال بند رہیں گے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ آئیسکو کے 132 کے وی گرڈ سٹیشن اولڈ روات، گوجرخان، جاتلی، پادشان،چکوال، چکری، بھگوال، اڈیالہ، دندہ شاہ بلاول، چواسیدن شاہ، تلہ گنگ ، ایف-16 ،آئی-16 ، کیٹی ایم، رانیال،بکرامنڈی، سوا ں، چکلالہ کینٹ، ایم ای ایس ، کلرسیداں، کہوٹہ، بحریہ ٹائون اور الغریر سے منسلکہ 11 کے وی فیڈرز اور راولپنڈی ، گوجر خان اور چکوال کے ملحقہ علاقوں میں ضرورت کے تحت لوڈ منیجمنٹ کی جا سکتی ہے۔ نئے ٹرانسفارمر کی تنصیب سے 500کیوی گرڈ اسٹیشن روات کی استعداد میںاضافہ ہو گا اور صارفین کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے گا۔

ای پیپر دی نیشن