ن لیگ ، پی پی نے ووٹوں کی خریدوفروخت کر کے جمہوریت کو نقصان پہنچایا، سلوت سلیمان سکندر

Dec 05, 2021

لاہور ( لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف کی مرکزی رہنما سلوت سلیمان سکندر تارڑنے کہاہے کہ حلقہ این اے 133میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والی دونوں سیاسی پارٹیوں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی طرف سے ووٹوں کو خریدنے کے لیے بنائی گئی ویڈیو منظر عام پر آنے سے ثابت ہوگیا ہے کہ ان دونوںجماعتوں نے ووٹوں کی خریدوفروخت کو باقاعدہ کاروبار بنا کر جمہوریت کو نقصان پہنچایا، دولت کا لالچ دے کر الیکشن جیتنے والے عوام کی خدمت نہیں بلکہ برسرِ اقتدار آکر  لوٹ مار کرتے ہیں جس سے جمہوری نظام تباہ پوجاتا ہے جو کسی طرح بھی قوم و ملک کے مفاد میں نہیں ۔

مزیدخبریں