لاہور(یواین پی) اداکارہ عائشہ عمر ایک بار پھر اپنے پہناوے کے سبب تنقید کی زد میں ہیں۔گزشتہ دنوں عائشہ عمر نے فیشن سے متعلق ایک تقریب میں شرکت کی جس میں اُنہوں نے گلابی رنگ کا خوبصورت دوپٹہ اور نیلے رنگ کی فراک زیب تن کی ہوئی تھی۔عائشہ عمر کی اس لباس میں تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں اور انہیں انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے خوب تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔