کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی خبروں کی تصدیق 


ممبئی(یواین پی)ضلع سوائی مادھوپور کی انتظامیہ کی جانب سے وائرل نوٹس کے مطابق، میٹنگ میں کترینہ اور وکی کی شادی سے قبل امن و امان کو برقرار رکھنے، لوگوں کے ہجوم کو کنٹرول کرنے اور شادی میں شرکت کرنیوالی دیگر مشہور شخصیات کیلئے حفاظتی انتظامات کیلئے اقدامات کے حوالے سے بات کی جائیگی۔واضح رہے کہ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف دسمبر کی 9 تاریخ کو راجستھان کے ایک پُر تعیش فورٹ میں اداکار وکی کوشل کیساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی جبکہ اس جوڑی کی مہندی اور سنگیت کی رسمیں دسمبر کی 7 اور 8 تاریخ کو ہونا طے پائی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن