ملتان (سپورٹس ڈیسک)پاکستانی نژاد برطانوی کلب کرکٹر عظیم رفیق کے ساتھ پیش آئے نسلی تعصب کے معاملے پر یارکشائر کاؤنٹی نے ایکشن لے لیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق عظیم رفیق سے نسلی تعصب کے معاملے پر یارکشائر کاؤنٹی نے 16 اسٹاف ممبر کو نکال دیا، ڈائریکٹر کرکٹ مارٹن موکسن، کوچ اینڈریو گیل نکالے جانے والوں میں شامل ہیں۔