ملتان ( خبر نگار خصوصی ) ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے زائد المعیاد اور غیر میعاری مصنوعات تیار کرنے والی کمپنیوں کے خلاف ایکشن کا آغاز کردیا ہے 7 مختلف کمپنیوں کو بھاری جرمانے عائد کردیے ہیں۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کنزیومر پروٹیکشن کونسل میں فیصلے سناتے ہوئے 7 کمپنیوں کو ساڑھے 3 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کرکے سٹاک ضبطی کے احکامات بھی جاری کئے۔اس موقع پرفوڈ اور سروسز ڈیلیوری کمپنیوں کو صارفین کی شکایات پر جرمانے عائد کئے گئے۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہعامر کریم خاں نے کہا کہ سنگین شکایات پر کمپنیوں کے کیسز ٹرائل کیلئے کورٹ بھیجے جائیں گے۔
زائد المیعاد ، غیر میعاری مصنوعات تیار کرنیوالی کمپنیوں کو بھاری جرمانے
Dec 05, 2021